"امن کا پیغام" تحریر: محمد ارسلان مجدؔدی Email: marsalan484@gmail.com "حکومت پاکستان" اور عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی اور دشمن کی سازشوں کا دلیری سے مقابلہ اپنی سرزمین پر کر رہے ہیں۔ پاکستان کی سرزمین پر کئی خودکش حملے ہوئے۔ جس میں کئی افوج پاکستان، رینجر اور پولیس کے جوانوں سمیت عوام میں بوڑھے بچے اور عورتیں سبھی نے اپنی جان کے نذرانے پیش کیے۔ پھر بھی اس پاک ملک پر جھوٹے الزامات پڑوسی ملک کی طرف سے لگتے رہے۔ اللہ کریم کی ذات بہت کریم ہے۔ جس نے گذشتہ برس 27 فروری 2019 کو دنیا کے سامنے پاکستان کو سرخرو فرمایا۔ اور پاکستان کا نام روشن فرمایا۔ مجھے اب بھی وہ منظر یاد ہے جب مجھے میرے ہم جماعتوں نے یہ خبر دی کہ پاکستان کی کاروائی کی بدولت بھارت کے طیارے گرائے جا چکے ہیں اور ان کے ایک پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ فوری طور پر جب ہم نے انٹرنیٹ پر آن لائن خبر دیکھنے کی کوشش کی یہ خبر درست ثابت ہوئی۔ ہم دعا گو ہوئے تھے کہ پاکستان کو فتح نصیب ہو۔ وہی ہوا چند منٹوں بعد پھر خبر موصول ہوئی کہ بھارتی پائلٹ کو گرفتار ک...