Posts

Showing posts from March, 2020

"خدا کی محبت کی طرف گامزن ہونے کی ضرورت" از قلم محمد ارسلان مجدؔدی "The Need to Take God's Love" writen by Muhammad Arsalan Mujadidi

Image
"خدا کی محبت کی طرف گامزن ہونے کی ضرورت" از قلم: محمد ارسلان مجدؔدی موجودہ صورتحال کے مطابق لاکھوں افراد خوف کا شکار ہیں۔ وجہ موت سے خوف وہ بھی بدترین موت جو عزاب الہی یا قحط کی وجہ سے آتی ہے۔ ماضی میں تاریخ گواہ ہے کہ قحط نہیں آیا تھا بلکہ انسانی نظام کے غلط فیصلوں کی وجہ سے لاکھوں انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ درج ذیل مثالیں ملاحظہ فرمائیں ۔  1943-1944 ء کے بنگال کے قحط کی وجہ خراب فصل نہیں تھی۔ انگریز سارا غلہ دوسرے ممالک میں اپنی بر سر پیکار فوجوں کو بھیج رہے تھے جس کی وجہ سے غلے کی قلت ہو گئی تھی۔ انگریزوں کو یہ خطرہ بھی تھا کہ جاپانی برما کی طرف سے ہندوستان میں نہ داخل ہو جائیں اس لیے انہوں نے بنگال کا سارا اناج برآمد کر دیا کہ جاپانی فوج کو غلہ نہ مل سکے۔ اس قحط میں 30 لاکھ لوگ مر گئے۔ 1845 میں آئرلینڈ میں شدید قحط آیا جس سے 1,029,000 لوگ مر گئے۔ تاریخ میں وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ آلو کی فصل ناکام ہونے کی وجہ سے یہ قحط آیا تھا جبکہ اسی سال آئرلینڈ سے اتنا غلہ ایکسپورٹ ہوا جو بھوک سے مرنے والوں کی چار سال تک غذائی ضرورت پوری کر سکتا تھا۔ اللہ اور اس کے آخری رسولﷺ نے...