Posts

Showing posts from June, 2020

Don't criticize, be responsible by Muhammad Arsalan Mujadadi تنقید نہیں ذمہ دار بنیں از محمد ارسلان مجددی

Image
"تنقید نہیں ذمہ دار بنیں" از قلم: محمد ارسلان مجدؔدی محلے سے گزرتی چند نوجوان دوشیزه پر گہری نظر ڈال کر بظاہر پڑھے لکھے اور باشعور نوجوان تنقید کے سخت الفاظ کی بارش کر رہے تھے کہ اچانک قریبی گھر سے بزرگ باہر نکلے۔  کہنے لگے بیٹا اول قصور تو ہمارا ہے کہ ہم اپنی آنکھ اور دماغ کو درست سمت نہیں دے رہے۔ اگر اچانک نظر پڑ ہی گئی ہے تو آپ کے دل و دماغ میں بےحیائی والے الفاظ اور جملے کیوں آئے؟ کیا یہ جملے استعمال ہونے سے پہلے ایک بار بھی نہ سوچا کہ اگر خدانخواستہ یہی نازیبا جملے آپکی بہن،بیٹی یا بہو کے بارے میں کوئی کہہ دے تو آپ کے دل پر کیا گزرے گی۔ اللہ تعالیٰ سورۃ الانعام میں فرماتے ہیں:وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ ۖ (انعام: 151) ’’بے حیائی کے قریب بھی مت جاؤ، خواہ وہ کھلی ہو یا چھپی۔‘‘ اب یہ سب سن کر نوجوان آگ بگولہ ہوگیا کہ کوئی میرے گھر والوں کے خلاف کیوں بولے گا۔ ہم تو اتنے نیک ہیں کہ اب تک ہمارے گھر کی کوئی شکایت محلے میں نہیں آئی۔ بزرگ نے جواب دیا: بیٹا میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ یا آپکا گھرانہ برا ہے۔ بلکہ یہ سمجھانے کی کوشش کر رہا...