Posts

Showing posts from September, 2020

"ترقی میں نوجوانوں کا کردار" از قلم: محمد ارسلان مجددی

Image
"ترقی میں نوجوانوں کا کردار" از قلم: محمد ارسلان مجددی،کراچی قوم، ریاست اور مزہب کی ترقی نوجوانوں کے بلند حوصلے اور مثبت سوچ کی وجہ ہوتی ہے۔ دنیا میں ترقی کی بے شمار مثالیں موجود ہیں جن میں نوجوان نے اپنا خاص کردار ادا کیا۔ تاریخی تناظر میں دیکھیں تو آپ کو حضرت عیسیٰ کی پیدائش سے پہلے سقراط اور افلاطون کے واقعات ملتے ہیں جنہوں نے نوجوان کو ترقی میں قیمتی سرمایہء محسوس کیا۔ حقیقتاً وہ سچ ثابت بھی ہوا۔ آج "شعبہ تعلیم" اور "شعبہ فلاسفی" میں بار بار نوجوان کی ذہن سازی اور صلاحیت کو ابھارنے پر زور دیا جاتا ہے کیونکہ"فلاسفرز اور ماہر تعلیم" اپنی تحقیق کی بنیاد پر کہتے ہیں کہ دنیا میں ہر ترقی نوجوان کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔  "سلطان صلاح الدین ایوبی" کا عظیم کارنامہ کوئی نہیں بھول سکتا کہ انہوں نے اپنی جوانی کو اسلام کی ترقی کے لیے استعمال کیا تو "بیت المقدس" کو فتح کر لیا۔ "شہاب الدین غوری" ہندوستان آئے تو پہلی مسلم سلطنت کی بنیاد رکھ دی۔  ایک مسلمان عورت کے خط پہنچنے پر حجاج بن یوسف نے اپنے نوجوان بھتیجے "محمد بن قاسم...