Posts

Showing posts from November, 2024
 یومِ اطفال: بچوں کے حقوق اور مستقبل کی تعمیر کا دن محمد ارسلان مجددی ہر سال 20 نومبر کو دنیا بھر میں یومِ اطفال منایا جاتا ہے، جس کا مقصد بچوں کے حقوق کا تحفظ، ان کی فلاح و بہبود، اور بہتر مستقبل کے لیے شعور بیدار کرنا ہے۔ 20 نومبر کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ 1959ء میں اقوام متحدہ نے "بچوں کے حقوق کا اعلامیہ" اور 1989ء میں "بچوں کے حقوق کے کنونشن" کی منظوری دی۔ اس دن کا مقصد دنیا بھر کے بچوں کو محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنے کے لیے عزم کی تجدید ہے۔ یومِ اطفال کی تاریخی پس منظر بچوں کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد 1924ء میں "جنیوا میں بچوں کے حقوق کا اعلامیہ" سے شروع ہوئی۔ بعد ازاں 1959ء میں اقوام متحدہ نے بچوں کے حقوق کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے "عالمی اعلامیہ" پیش کیا، جس میں بچوں کے تحفظ، صحت، اور تعلیم کو یقینی بنانے کے اصول شامل تھے۔ 1989ء میں "بچوں کے حقوق کے کنونشن" کی منظوری نے بچوں کے حقوق کو عالمی سطح پر ایک قانونی حیثیت دی، جسے بیشتر ممالک نے تسلیم کیا۔ بچوں کے حقوق کا تحفظ: ایک اہم ذمہ داری یومِ اطفال کا مقصد صرف خوشیاں ...