Posts

Showing posts from March, 2021

فطرت، زندگی اور ہم

Image
 "فطرت،زندگی اور ہم" از قلم: محمد ارسلان مجددی سرد ہوا جاڑے میں اضافہ کر رہی تھی۔ تین جنوری کی شام ایک شاندار سڑک پر موٹر رکشہ پر تین خواتین ایک آدمی کے ساتھ گھاس کاٹ کر جا رہی تھیں۔ یہ منظر دیکھ کر افسوس ہو رہا تھا۔ میرے ذہن میں ڈھیروں سوال اٹھے کہ جدید دور میں جدید ٹیکنالوجی سے ناواقف اور سادہ انسان اب بھی موجود ہیں۔ جو تہجّد کے وقت اٹھ کر کام پر لگ جاتی ہیں۔ سب سے پہلے وہ جانوروں کو گھاس ڈالتی ، پھر نماز اور تلاوت کے بعد ناشتہ تیار کرتی ہیں اور پھر جانوروں کا گوبر گھر سے باہر پھینک کر گھر سے کئی ایکڑ دور گھاس کاٹنے جاتی ہیں۔ ان کو اتنی اجازت نہیں ہوتی کہ ایک کوئی کام تاخیر کا شکار کرکے مرضی کے کپڑے خرید سکیں۔  سادہ مزاج ان خواتین کے ساتھ سادہ طبیعت کے مرد بھی انہی کی طرح زندگی بسر کر رہے ہیں۔  خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ تمام لوگ اپنی سادگی کے ساتھ انتہائی خوش نظر آتے ہیں۔ سال بھر میں ایک سادہ سوٹ اور چپل خرید کر خوشی سے پورے خاندان کو دیکھاتے ہیں۔ دیکھنے والے احباب بھی ان کو داد دئیے بغیر نہیں رہتے۔ کیونکہ ان میں حسد نام کی چیز نہیں ہوتی۔ دوسری طرف ہزاروں روپے خرچ کرنے وا...