"مغربیت کا غلبہ اور ہم" از قلم: محمد ارسلان مجددی
" مغربیت کا غلبہ اور ہم " از قلم: محمد ارسلان مجددی ہم بچپن سے بلوغت تک مختلف ذرائع سے سنتے اور جانتے آئے ہیں کہ اسلام کے ماننے والوں کو اول دن سے کمزور کرنے کے لیے منافقین نے کئی منصوبے بنائے۔ ابتداء صحابہ کرام کے ادوار سے ہوئی جہاں اہل بیت اور صحابہ کرام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی۔ خیر اہل بیت اور صحابہ کرام سے محبت کرنے والے آج بھی دل سے حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین پر عمل پیرا ہیں۔ جیسے ہم قیامت کے قریب ہو رہے ہیں دجالی فتنہ بڑھ رہا ہے۔ سادہ مسلمان جو احادیث اور قرآن پاک کا علم انتہائی کم رکھتے ہیں ان کو سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اور بہانوں بہکانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اتنا ہی نہیں اب فلم ، گانےاور فحاش زبان بولنے کا رواج آزادی کے نام پر عام کیا جا رہا ہے۔ یعنی مسلمان ہو کر کفار کی عادات اپنائی جا رہی ہیں۔ 61 ہجری میں کربلا کے مقام پر جو کچھ ہوا اسے آج ہم تمام مسلمان دل سے تسلیم کرتے ہیں کہ اہل بیت کی گستاخی، پھر ان کو تکالیف دینا اور انہیں شہید و رسو...