Posts

Showing posts from May, 2022

عید کے موقع پر کراچی سے ٹھٹہ کا سفر محمد ارسلان مجددی

Image
  عید کے موقعے پر کراچی سے ٹھٹہ کا سفر    محمد ارسلان مجددی   میں عام دنوں میں اکثر سندھ کے تاریخی شھر ٹھٹہ کا سفر کرتا رہتا ہوں میری رہائش کراچی میں ہے ـ   عید الفطر کے موقع  پر آج بھی 5 مئی 2022 کی صبح کے پانچ بجے کراچی سے  میں نے ٹھٹہ کے لیے سفر کا آغاز کیا۔ قائدہ آباد سے ٹھٹہ تک تقریباً 90 کلومیٹر تک میں نے عوام کا رش دیکھا جو سیر و تفریح کی غرض سے اندرون سندھ کا سفر کر رہے تھے۔ کچھ لوگ اہل و عیال کے ساتھ تھے تو کچھ بغیر فیملی کے۔ خوشی ہوئی کہ لوگ بلا خوف و خطرہ خوشیاں منانے اندرون سندھ کا سفر کر رہے ہیں۔   کراچی میں لسانی نفرت پھیلائی جاتی ہے اس سب کو بھلا کر یہ سب لوگ سندھی بھائیوں کے درمیان خوشیاں مناتے ہیں۔ اسی خوشی کو دگنا کرنے کے لیے سندھی بھائی بھی پیش پیش تھے کہ مسافروں کے لئے ضرورت کی تمام دکانیں کھلی رکھیں جیسا کہ مکینک ، ٹائر پنکچر ، ہوٹل اور دوسری ضرورت کی دکانیں وغیرہ۔   صبح پانچ بجے اندھیرے میں کچھ لوگ گھگھر  پھاٹک سے گھارو تک اپنی گاڑیوں کو دھکا لگا رہے تھے تو کچھ لوگ ٹائر پنکچر لگوا رہے تھے تو کچھ سڑک ...