Posts

Showing posts from January, 2023

اخلاق سب کا حق از قلم: محمد ارسلان مجددی

Image
  اخلاق سب کا حق از قلم : محمد ارسلان مجددؔی اکثر ہم یہ دیکھ کر حیران ہوتے ہیں کہ بیس یا پچیس سال کی عمر کے بعد کئی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سخت ذہن کے مالک بن جاتے ہیں۔ تنہا رہنا، کم بولنا، دوست نہ بنانا،دوسروں سے   اپنی بات کا اظہار نہ کرنا اور اپنی خواہشات کو محدود سے محدود کر دینا یہ ان کی عادات میں شامل ہو جاتا ہے۔ کبھی وجہ جاننے کی کوشش کریں تو سب کی ملتی جلتی   کہانی نظر آتی ہے ۔یہ جوان لڑکے یا   لڑکیاں جو ایک وقت میں بہت معاون، ہنس مکھ ، باتونی   اور شرارتی ہوتے ہیں۔ گھریلو سخت رویے، ہر وقت کی تنقید، طنز اور طعنے ان کے دل و دماغ کو   کمزور کر دیتے ہیں۔ احساس کمتری کسی بھی بچے کو پیدائشی طور پر فطرت میں نہیں ملتی مگر جب ہم بار بار کسی بچے کو اس کے خواہشات سے روک رہے ہوتے ہیں، خواہ وہ خواہشات اس قدرتی اور منفرد صلاحیت کو اجاگر   کرنےمیں   مدد بھی فراہم کر رہی ہو۔     ہم یہ سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے کہ   جسے ہم احساس کمتری کی طرف یا محدود سے محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کل کو یہی بیٹا یا بیٹی والدین، خاندان، قوم اور ملک کا نا...