نیند میں عدم توازن اور زندگی از قلم: محمد ارسلان مجددی
نیند میں عدم توازن اور زندگی
از قلم: محمد ارسلان مجددی
آج کل ترقی کی دوڑ میں انسان آرام و سکون کو بھلا کر اپنی
صحت کو داؤ پر لگا چکا ہے۔ بیسویں صدی میں انسانی زندگی میں جو تبدیلیاں وقوع پذیر
ہوئیں ان کا نتیجہ آج ہمیں منفی انداز میں مل رہا ہے۔ ٹیلی ویژن ،انٹرنیٹ، کمپیوٹر
اور موبائل فون کی وجہ سے طرز زندگی تبدیل ہوا۔ آج کا انسان نیند کی کمی کی وجہ سے
بہت سے ناگزیر مسائل کا شکار ہو چکا ہے۔ جدید تحقیقاتی مطالعہ اور سائنسی تجربہ کی
نتیجے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے بچنے کے لئے
بروقت اور مکمل نیند کرنی چاہیئے۔ نیند کی کمی یا زیادتی کے باعث ہماری عملی اور
سماجی زندگی تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔
محققین نے نیند کی کمی کی وجہ سے تیس کے قریب نقصانات بتائے
جو قابل فکر ہیں۔
1. چڑچڑاپن اور جذباتی پن عام ہونا نیند متاثر ہونے کا
نتیجہ ہے۔
2. رات کی نیند کم ہونے کے وجہ سے اکثر لوگ پورے یا
آدھے سر درد کی شکایت کرتے ہیں۔ تقریبا 55 فیصد افراد اس شکایت سے دوچار رہتے ہیں۔
3. موٹاپے میں اضافہ کم نیند کا نتیجہ ہے۔ میڈیکل سائنس
اور ماہرین کے مطابق جسم میں ہارمون کا توازن بگڑنے کی وجہ سے کیلوریز والی غذا
کھانے کی خواہش میں اضافہ ہو جاتا ہے اس کا نتیجہ تھکاوٹ اور موٹاپے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
4. بینائی میں کمی: خیال کیا جاتا ہے ہے الیکٹرانک آلات
کا مسلسل استعمال کرنے اور آنکھوں کو سکون نہ ملنے کی وجہ سے انسانی آنکھ متاثر
ہوتی ہے۔ آنکھوں کو مکمل سکون نیند کی صورت میں ملتا ہے۔ اس بات سے اندازہ اور
تجربہ کیا جا سکتا ہے جو لوگ متوازن لیتے ہیں۔ ان کی بینائی اور آنکھ کی صحت کتنی
محفوظ ہے۔
5. امراض قلب: ماہرین کے مطابق جو لوگ مسلسل نیند کی کمی
کا شکار ہوتے ہیں وہ تیزی سے امراض قلب کا شکار ہوجاتے ہیں۔ خاص کر جو چوبیس گھنٹے
میں سے چار یا پانچ گھنٹے کی نیند لیتے ہیں۔ اس وجہ سے دل و دماغ پر دباؤ بڑھنے کی
وجہ سے فرد امراض قلب کا شکار ہو جاتا ہے۔
6.ویکسینیشن کا اثر کم ہو جانا : انسانی جسم میں ویکسین
عام طور پر وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا کرتی ہے۔ لیکن نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے جسم کا دفاعی نظام کمزور پڑ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے اینٹی
باڈیز مؤثر اثرات دیکھانے سے قاصر رہتی ہیں۔
7. کینسر کا خطرہ: طبی ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران
نیند اور کینسر کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا۔ جس میں یہ حقائق سامنے آئے کہ نیند
کی کمی کی وجہ سے چونکہ جسم کا دفاعی نظام
کمزور ہو جاتا ہے۔ لہذا مخصوص قسم کے کینسر کے جراثیم جنم لیتے ہیں۔ان میں بریسٹ اور بڑی آنت کا کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا
ہے۔
8. یاداشت کے مسائل: ماہرین کے مطابق درمیانی عمر کے
لوگوں لوگوں میں کم نیند کی وجہ سے دماغی ساخت میں تبدیلی آ پائی گئی ہیں ہیں
چونکہ نوجوان زیادہ کام کرنے کا جنون رکھتا ہے اور اس طرح نیند بھی کم کرتا ہے اس
وجہ سے اس کی یاداشت کمزور ہونے لگتی ہے آپ بھی تجربہ کریں جو لوگ زیادہ نیند کرتے
ہیں ان کی دماغی قوت زیادہ پختہ ہوگی۔
نیند کی کمی کے چند مسائل کی تفصیل لکھی گئی ہے اس کے
علاوہ سست ردعمل، توجہ کی صلاحیت متاثر
ہونا، انفیکشن، بولنے میں مشکلات، نزلہ زکام کے دائمی شکار، پیٹ کے امراض اور ذیابیطس وغیرہ جیسے بھی نیند کی کمی کی وجہ
سے ہوتے ہیں۔
اب ہم اپنی زندگی کا بغور جائزہ لیں تو معلوم ہو گا ہم اپنی
صحت کا خیال رکھتے ہوئے کتنی کرتے ہیں۔ اسلامی تناظر میں دیکھیں تو ہمیں نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حکم ملا کے نماز عشاء پڑھ کر جلدی سو جائیں تاکہ تہجد
اور فجر کی نماز کے لیے وقت پر جاگ سکیں۔ اسی طرح دوپہر کو کھانا کھا کر کچھ نیند
کا حکم بھی دیا۔
دہائیوں سے ہم نے بزرگوں کا طریقہ دیکھا کہ رات کو جلدی
سوتے، صبح جلدی اٹھتے اور پھر دوپہر میں کم از کم ایک گھنٹہ نیند کرتے تھے۔ آج
بڑوں سے سے چھوٹو ن سمیت تمام افراد کو نیند کی کمی یا زیادتی کا شکار پاتے ہیں۔
بہت کم لوگ ہیں جو توازن رکھتے ہیں۔ اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے نیند میں
توازن لائیں تاکہ ہماری زندگی خوشگوار ہو سکے
Comments
Post a Comment
Comment for more information or send me email on marsalan484@gmail.com . Thanks