سو لفظی کہانی خاص مقصد از قلم محمد ارسلان مجددی

سو لفظی کہانی

 خاص مقصد

از قلم: محمد ارسلان مجددی



آج اس کے الفاظ اور لہجے میں خوشگواری تھی۔ اعتکاف کی مکمل تیاری جو کر لی تھی۔ نیکی کا جزبہ دیکھ کر اس کی معصوم شخصیت پر اللہ کی رحمت ہوتی نظر آرہی تھی۔اللہ تعالیٰ سے محبت کا رشتہ پختہ کرنے کا ارادہ ایسا تھا کہ اس نے دن رات کے وقت کو ایسا تقسیم کیا جیسے کوئی لمحہ ضائع کرنا اسے ناگوار تھا۔ اعتکاف میں جاتے وقت اس جذبہ سے اللہ حافظ کہا جیسے کوئی زندگی کا خاص مقصد حاصل کرنا ہو۔ ہاں اللہ کی محبت حاصل کرنا اس کا خاص مقصد تھا۔ اللہ پاک اسکی محنت قبول فرمائیں آمین

Comments

Post a Comment

Comment for more information or send me email on marsalan484@gmail.com . Thanks

Popular posts from this blog

انصاف کا ترازو برابر از قلم محمد ارسلان مجددی

اجڑ گیا گھر

مجبور عوام از قلم محمد ارسلان مجددی