پر امن کراچی از قلم: محمد ارسلان مجددی

 پر امن کراچی

از قلم: محمد ارسلان مجددی


پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بارے دوسرے صوبے اور شہروں لوگ اچھا تاثر نہیں رکھتے۔ ان تک ملنے والی بری خبروں کی وجہ سے ان کے ذہن کا یہ خیال یا تصور بن چکا ہے شہر کراچی پر امن جگہ نہیں اور یہاں کے لوگ سخت مزاج ہیں۔ اس طرح اور بھی بہت سارے خیالات ہیں۔

کل 6 مئی 23 رمضان بروز جمعرات 2021 کو کراچی کی مشہور شارع فیصل سے گزر ہوا۔ صبح کے دس بج رہے تھے۔ سڑک کے درمیان ایک موٹر سائیکل سوار گرا۔ شاید کسی سے ٹکر لگی تھی یا کسی وجہ سے اس کی موٹر سائیکل پھسل گئی تھی۔ کچھ موٹر سائیکل سوار رکے اور ایک کار بھی رک گئی۔ اتنے میں کچھ سیکنڈ کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ چند لوگوں نے مل کر اس شخص کو اپنی بانہوں میں اٹھا کر چھاؤں میں پہنچایا اور دو افراد مل کر اس کی موٹر سائیکل ایک طرف لا کر ٹھیک کرنے لگے۔ اتنے میں کار والا چلا گیا اور ٹریفک چند سیکنڈ میں متاثر ہوئے بغیر اپنے معمول میں آگیا۔ 



شہر کراچی لوگ سڑک پر کسی کو پریشان دیکھ کر اس کی فوراً مدد کرتے ہیں۔ گاڑی والا رک کر موٹر سائیکل والے کی اور موٹر سائیکل والا کار والے کی مدد کرتا ہے۔ کئی بار دیکھا کہ سڑک کے درمیان کار خراب ہو گئی ہو تو دو موٹر سائیکل سوار کار کے پچھلے حصے سے پاؤں کی مدد سے سہارا دیتے ہوئے ایسے مقام تک پہنچاتے ہیں جہاں اس کی مدد ہو سکے۔

ہر موسم اور ہر حال میں یہاں کے لوگ رنگ روپ ،زبان اور قوم دیکھے بغیر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ پر امن اور پر خلوص لوگ ہیں۔

کراچی میں ہونے والی دہشتگردی اور انتشار انگیزی نے ان کے دلوں کو میلا نہیں کیا۔ ہاں محتاط ضرور کیا۔ غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ مگر جس طرح سڑک بغیر جان پہچان کے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے یہ پر امن شہری ہیں۔ 

شہر قائد کے لوگ درجنوں مسائل کا شکار ہونے کے باوجود دل کے صاف ہیں۔ 

ہمیں شہر قائد کے لوگوں کے بارے میں افواہ پر مبنی نظریات نہیں پھیلانے۔ بلکہ مثبت نظریات پھیلائیں تاکہ دوسرے شہروں سے آئے تاجر یا ضرورت مند دل میں ڈر خوف نہ رکھیں۔

جہاں تک بات ہے دھوکے اور فراڈ کی تو برے لوگ ہر قصبے اور شہر میں پائے جاتے ہیں۔ پیار ، محبت اور خلوص سے لوگوں کی عادت اور نظریات تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

گزشتہ 8 برس میں سکیورٹی فورسز کی کڑی محنت کے بعد جو شہر قائد کو امن اور مثبت امید ملی ہے اسے ہم نے مزید پختہ کرنا ہے۔ تاکہ شدت پسند عناصر اپنے برے عزائم میں ناکام ہوں۔ اور قائد اعظم محمد علی جناح کا شہر کراچی پر امن رہے۔

Comments

Popular posts from this blog

انصاف کا ترازو برابر از قلم محمد ارسلان مجددی

اجڑ گیا گھر

مجبور عوام از قلم محمد ارسلان مجددی