سو لفظی کہانی باپ کی نیک بیٹی از قلم: محمد ارسلان مجددی

 سو لفظی کہانی

باپ کی نیک بیٹی

از قلم: محمد ارسلان مجددی



وہ گہری سوچ میں ڈوبی اس لمحے کو یاد کر رہی تھی۔ جب باپ کے شفیق ہاتھ بیٹی کے سر پر تھے اور نصیحت بیٹی کو کر رہا تھا کہ نامحرم سے محبت سے بہتر اللہ کی محبت ہے جس کے بغیر انسان نامکمل ہے۔ حقیقی محبت اللہ کے قرب میں ہے۔ بیٹی نے یہ بات اپنے ذہن میں ایسے محفوظ کی کہ اللہ کی محبت کے حصول میں گزرنے والے وقت نے اسے مومن بنا دیا تھا۔ پھر وہ ایسی بہادر بیٹی بنی کہ باپ کی ایک نصیحت اگلی کئی نسلوں کو راہ راست پر گامزن کر گئی تھیں۔

Comments

Post a Comment

Comment for more information or send me email on marsalan484@gmail.com . Thanks

Popular posts from this blog

انصاف کا ترازو برابر از قلم محمد ارسلان مجددی

اجڑ گیا گھر

مجبور عوام از قلم محمد ارسلان مجددی