ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن محمد ارسلان مجدؔدی


 
ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن
محمد ارسلان مجدؔدی

25 اپریل کو ہر سال ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ عالمی ادارہ صحت  کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور عام لوگوں میں ملیریا سے بچنے کی معلومات عام الناس کو دی جاسکے۔ اس مرض کی درست تشخیص بروقت نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال دنیا میں 20 کروڑ افراد متاثر ہوتے ہیں۔پاکستان میں 10 لاکھ ارفراد اس خطرناک بیماری کا شکار ہوتے ہیں ، اس کی وجہ سے 5 سال کم عمر  دو تہائی بچے شکار ہوتے ہیں۔

ملیریا کے خاتمے کے لیےپاکستان میں 3 ہزار ادارے قائم ہیں، جن کا ہدف ہے کہ یہ بیماری جلداز جلد ختم ہو سکے۔ آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ پاکستان کے تمام کے صوبوں میں 66 اضلاع متاثر ہیں۔ سب سے زیادہ دریا،نہر، ندی اور نالوں کے قریب رہائشی متاثر ہوتے ہیں جن کی اکثریت غریب ہے۔ افسوس یہ بیماری ہزاروں پاکستانیوں کی ہر سال جان لیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان ملیریاکے اعتباردنیا کے حساس ترین ممالک میں شامل ہے۔

اس حوالے سے عالمی امداد اور سرکاری امداد ہونے کے باوجود پاکستانی محفوظ نہیں۔ مزدور، ٹرانسپورٹرز، جھونپڑی کے رہائشی غرض سندھ و بلوچستان کےدور دارز علاقوں کے افرادبھی مچھر دانی استعمال کرتے ہیں۔ یعنی شعور پاکستان کےہر کونے میں پہنچ چکا ہے۔ اب ہم جیسے پڑھے لکھے افراد کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ 25 اپریل کے علاوہ پورا سال ہر دن اپنی قوم کو ملیریا سے بچاؤ کی تدابیر بتاتے رہیں تاکہ ریاست پاکستان کا ہر فرد اس خطرناک بیماری سے محفوظ ہو سکیں۔ جزاک اللہ خیرا

Comments

Popular posts from this blog

انصاف کا ترازو برابر از قلم محمد ارسلان مجددی

اجڑ گیا گھر

مجبور عوام از قلم محمد ارسلان مجددی